جمعہ, مئی 15, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام، معلومات دینے...

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام، معلومات دینے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

امریکا کے محکمہ خارجہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ڈرون تیاری سے منسلک ایک یونٹ کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انعامی پروگرام کے تحت ایسے افراد کو 15 ملین ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہے جو ایران کے ڈرون پروگرام سے وابستہ افراد، ان کے مالیاتی نیٹ ورک یا ساتھیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے ڈرون پروڈکشن ونگ سے منسلک کمپنی ’کیمیا پارٹ سیوان کمپنی‘ ڈرونز کی تیاری، ٹیسٹنگ اور سپلائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق چھ افراد اس نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری اور ترسیل میں ملوث ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے انعامی پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان افراد یا ان کے مالیاتی روابط کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو مالی انعام دیا جا سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مالی وسائل اور عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس امریکی اقدام پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ماضی میں تہران امریکی پابندیوں اور انعامی اعلانات کو سیاسی دباؤ قرار دیتا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جبکہ ایرانی ڈرون پروگرام عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے