بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان ہائی کورٹ کا ، جوائنٹ روڈ پر کمرشل تعمیرات سے متعلق...

بلوچستان ہائی کورٹ کا ، جوائنٹ روڈ پر کمرشل تعمیرات سے متعلق ریلوے کا اشتہار معطل

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں اور تعمیرات کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ریلوے کا متنازع اشتہار معطل کر دیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئندہ سماعت تک نئی دکانوں، کمرشل لیزنگ اور تعمیرات پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریلوے حکام، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پاکستان ریلوے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے جوائنٹ روڈ، زرغون روڈ اور سمنگلی روڈ پر ٹریفک مسائل، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے 2016 کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ سڑکوں کی توسیع، عوامی مفاد اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

عدالت نے کیس کو 2016 کے تاریخی تجاوزات کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مکمل تعمیل رپورٹ طلب کر لی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں متعدد دکانیں سیل کیے جانے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے