پیر, مئی 4, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: بلوچستان بھر میں نئے گیس کنکشنز پر...

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: بلوچستان بھر میں نئے گیس کنکشنز پر پابندی عائد

کوئٹہ: وفاقی حکومت نے ملک میں مقامی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر نئے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کنکشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ مقامی گیس کی پیداوار میں کمی اور موجودہ صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بالخصوص سردیوں کے موسم میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر جاتا ہے، جس کے باعث نئے صارفین کو شامل کرنا نظام پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومتی ہدایات کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نئے گیس کنکشنز کے اجرا کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق پابندی کے بعد صوبے بھر میں نئے گھریلو اور کمرشل درخواست گزاروں کے کیسز روک دیے گئے ہیں، اور فی الحال کسی نئی درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے