جمعہ, مئی 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات کیلیے نیا مسودہ پاکستان کے حوالے کر...

ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات کیلیے نیا مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز کا مسودہ ثالثی کے لیے پاکستان کو بھیج دیا۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق اپنی نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی ہیں۔

اب یہ تجاویز پاکستانی حکومت امریکا کو ارسال کرے گی جس کے بعد ان کا جواب دیکھا جائے گا اور آنے والا جواب واپس ایرانی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

اس حوالے سے تاحال فریقین کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور نہ اس نئے مسودے سے متعلق کوئی معلومات مل سکی ہیں۔

تاہم امریکی خبر رساں ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اس نئی تجویز میں مرحلہ وار امن عمل کی بات کی گئی ہے، جس میں پہلے جنگ بندی کو مستحکم کرنا، پھر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا، اور بعد ازاں پیچیدہ معاملات جیسے جوہری پروگرام کو زیر بحث لانا شامل ہو سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے اس پورے عمل میں پاکستان کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کروا رہا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے دونوں فریقین کو بڑے سمجھوتے کرنا ہوں گے۔

رائٹرز کے بقول امریکا نے بعض ایرانی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا خاص طور پر اس بات پر کہ ایران جوہری پروگرام کے مسئلے کو فوری طور پر زیر بحث لانے کے بجائے مؤخر کرنا چاہتا ہے۔ یہی اختلافات اب تک کسی جامع امن معاہدے میں بڑی رکاوٹ سمجھے جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے