بدھ, اپریل 29, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: ویمن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے بیٹے کی فائرنگ...

کوئٹہ: ویمن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے بیٹے کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایس ایچ او عہدے سے ہٹا دی گئیں

کوئٹہ میں ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ  ائیرپورٹ روڈ پر پیش آیا جہاں ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے  جب کہ ملزم ایان احمد کی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔


چلتن ہاؤسنگ سکیم میں ایس ایچ او کے بیٹے ایان احمد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق آئی جی پولیس نے ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کو ٹرانسفر کردیا گیا

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے