دبئی: امریکا میں تعینات اماراتی سفیریوسف العتیبہ نےکہا ہےکہ امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔
واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا امارات حکام کی اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔
امریکا میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے اور ڈالر کی کمی نہیں، متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کےسرمایہ کاری فنڈز ہیں اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو حکام سےکرنسی سوئپ پربات چیت جاری ہے۔

