بدھ, اپریل 22, 2026
ہوماہم خبریںیورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2...

یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد، ایف آئی اے

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد کرلیے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ  ایرانی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی سامنےآئی ہے،  تقریباً 21 کروڑ روپےمالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی اور گردوں کی فروخت سمیت غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے،  یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد کیے گئے ہیں، امریکی ڈالرز، سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگرغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق 15ماہ میں 549 چھاپے مارے گئے اور1337 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث منظم گروہ پکڑا گیا، گردے فروخت اورپیوندکاری کے الزام میں ڈاکٹر سمیت4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  گروہ پنجاب سےبھٹہ مزدوروں اور غریب افراد کو ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبورکرتا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے