بدھ, اپریل 15, 2026
ہوماہم خبریںٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور اس کی حفاظت ہمارا...

ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوور انوائسنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2017 سے 2022 میں اوورانوائسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا لیکن متعلقہ ادارے فرائض سےمسلسل غافل رہے،  اس دھندے میں مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کی جائے۔

اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کاپیسہ قوم کی امانت ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ  وزیراعظم نے فائننشل مانیٹرنگ یونٹ کو فعال ادارہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے