ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیاجا رہا ہے اب جو بھی مذاکرات ہوں گے مکمل جنگ بندی کےلیے ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پیغامات کا تبادلہ گزشتہ اتوار سے جاری ہے۔ ہمیں پاکستان کے ثالثوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اور ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ ایران مذاکرات کے تسلسل میں آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں مذاکرات کے دوران مکمل جنگ بندی، پابندیاں ہٹانے اور جنگ میں ہونے والے نقصانات کا ازالے پر گفتگو شامل تھی۔
اسماعیل بقائی نے کہاکہ امریکی اور صیہونی حکومت ہر ایک ایرانی سے دشمنی رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذاکرات کے دوران مکمل جنگ بندی، پابندیاں ہٹانے اور جنگ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے پر گفتگو شامل تھی۔
اسماعیل بقائی نے کہا جنگ بندی میں توسیع کی خبریں ابھی تصدیق شدہ نہیں ہیں، مزید کہا پاکستان میں مذاکرات کے دوران ایران کے منجمد اثاثوں کو بحالے کرنے کا مطالبہ کیا تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

