جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران پر دو ایٹمی طاقتوں نےغیرقانونی جنگ مسلط کی ہوئی ہے، ایرانی...

ایران پر دو ایٹمی طاقتوں نےغیرقانونی جنگ مسلط کی ہوئی ہے، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاایران پر دو ایٹمی طاقتوں نےغیرقانونی جنگ مسلط کی ہوئی ہے،ہم پراس وقت حملہ کیاگیاجب ہم سفارتی عمل میں مصروف تھے،9ماہ میں 2 بار مذاکرات کےعمل کوسبوتاژ کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سےخطاب میں کہاایران کے شہر میناب میں اسکول کی بچیوں کاقتل عام کیاگیا،اسکول پراس حملےکاکوئی جوازقابل قبول نہیں،اسکول پر حملہ امریکی اوراسرائیلی جرائم کی واحد مثال نہیں ہے،امریکا اور اسرائیل نہتے عوام پر بلا تفریق بمباری کررہے ہیں،رہائشی علاقوں، تیل اور پانی کے ذخائر پر بمباری کی جاتی ہے

فلسطین اور لبنان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ان جرائم پر جواب طلبی کرنی چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے