جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کا روس پر امریکی افواج کو نشانہ بنانے کیلئے ایران...

یورپی یونین کا روس پر امریکی افواج کو نشانہ بنانے کیلئے ایران کی مدد کرنے کا الزام

یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کی مدد کررہا ہے۔

 یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ روس خطے میں امریکی اہداف اور پڑوسیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کو ناصرف خفیہ معلومات فراہم کررہا ہے بلکہ اسے ڈرون کے ذریعے سپورٹ کر رہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو روس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایران کی مدد ناکرے۔

خارجہ پالیسی چیف نے مزید کہا کہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ روبیو کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے