تربت: سوراب کے قریب مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کمشنر مکران کی بم پروف سفید V8 گاڑی نمبر MEK چھین لی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کوئٹہ سے تربت لایا جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔
مسلح افراد گاڑی کے ساتھ موجود گن مین اور ڈرائیور کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

