قلات:قلات میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دیگر پابندیوں پر عملدرآمد ہوگا۔

