جمعہ, مارچ 6, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے...

اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، انٹونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے خواب کو خطرہ ہے ، عالمی رہنما کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، عالمی تناؤ سے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی تنازعات کو مزید مہلک بنا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا صورتحال پر بھی تشویش کا  اظہار کیا۔

 ترجمان یو این Stephane Dujarric نے کہا سب جانتے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر چیز پر پڑتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے