ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںغزہ: بھوک سے مزید 9 اموات، اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹے کے...

غزہ: بھوک سے مزید 9 اموات، اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران 52 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 122 ہو گئی ہے، جن میں 83 بچے شامل ہیں۔

’ا جمعہ کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور شہادتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک سابق امریکی فوجی، جو غزہ میں بدنام زمانہ غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے لیے کام کر چکا ہے، نے ’بی بی سی‘ کو بتایا کہ اس نے بلاشبہ ایسے جنگی جرائم دیکھے ہیں جن میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے عام شہریوں کو قتل کیا گیا۔

جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے رہنماؤں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کے داخلے پر عائد پابندی ہٹا دے تاکہ قحط کا شکار لوگوں تک مدد پہنچ سکے۔

اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 59 ہزار 676 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 44 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں تقریباً ایک ہزار 139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد یرغمال بنائے گئے تھے، جس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برطانیہ کے 200 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران ٹھوس اقدام کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

جمعہ کے روز مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 221 ارکان پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے، جس میں اسٹارمر کی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

لندن میں ہزاروں مظاہرین نے غزہ میں فلسطینیوں تک خوراک کی رسائی بحال کرنے کے لیے مظاہرے میں شرکت کی اور اسرائیل کی غزہ پٹی کو بھوک میں دھکیلنے کی مذمت کی۔— فوٹو: الجزیرہ اسکرین گریب

جمعرات کو فرانسیسی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا اور وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے