قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔