جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ،بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف قبائلی جرگہ، احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ،بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف قبائلی جرگہ، احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ:مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بجلی اور گیس کی طویل اور اذیت ناک بندش کے خلاف مختلف قبائل کے سرکردہ رہنماں نے گرینڈ جرگہ منعقد کرتے ہوئے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ میر جمیل رند، میر عبد الرحیم جتک، کمانڈر ملا عبید جان، سید صادق آغا، میر دوست محمد ریکی، میر عدنان بیلوزئی، مشر عبداللہ خلجی و دیگر عمائدین نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ ہر دس منٹ بعد بجلی کا آنی جانا عوام کے لیے شدید ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا باعث بن چکا ہے۔رہنماں کا کہنا تھا کہ اس آنکھ مچولی نے شہریوں کے فریج، موٹریں، UPS اور دیگر قیمتی برقی آلات جلا دیے ہیں، جس پر کیسکو کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گیس کی بندش، جو رات 12 سے صبح 6 بجے تک جاری رہتی ہے، نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔قبائلی مشران نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر بجلی و گیس کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مشرقی بائی پاس اور سیٹلائٹ ٹان کو مکمل بند کر دیا جائے گا، اور احتجاج کا دائرہ شہر بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پرامن احتجاج کو دبانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔عمائدین نے میڈیا، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین عوامی مسئلے پر آواز بلند کریں تاکہ حکومت عوام کی تکالیف کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کرے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے