بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبھارت کے جنگی عزائم پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن کے...

بھارت کے جنگی عزائم پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں،اسپیکر بلوچستان

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے بھارت کے حالیہ میزائل حملے کو علاقائی امن کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی اشتعال انگیزی خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے اور اس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی عزائم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور اس کے خلاف فوری اور سخت ردعمل دے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی افواج نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ہر وقت اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے