بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی،جعفرخان مندوخیل

بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی،جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے خطے میں دیرپا امن و آشتی کی ضرورت پر زور دیا اور ہر انٹرنیشنل فورم پر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر مندوخیل نے کہا کہ معصوم شہریوں اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر میزائل حملے پورے خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگا اور عالمی برادری سے فوری طور پر اس جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے