کوئٹہ:سریاب روڈ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و افسوس کی فضا طاری کر دی۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت مقامی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔