ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںایف سی کیخلاف مبینہ تقریر کرنے پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان کیخلاف...

ایف سی کیخلاف مبینہ تقریر کرنے پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے جماعتِ اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی جانب سے اسمبلی سیشن کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کے خلاف مبینہ تقریر کرنے کے الزام میں سُنتسر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مقدمہ دشت علاقے کے گاؤں سربندان کے رہائشی خدا بخش کی تحریری شکایت پر درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ایف سی پر مختلف علاقوں میں قتل و غارت کے ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ مفتی شاہ میر اور مولانا غلام سرور کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا، مگر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے بغیر کسی ثبوت کے ان کے قتل کا الزام ایف سی پر لگا دیا۔

پولیس نے جماعتِ اسلامی کے رہنما کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 124، 506، 505 اور 504 کے تحت، اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعات 26، 20 اور 11 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے