بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںوزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات،امت مسلمہ کے اتحاد...

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات،امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا جب کہ وزیراعظم نے شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتےہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے ایران سے تعلقات مزیدبڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا جب کہ پاکستان اور  ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے