بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ...

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر حملہ کیا اور اس حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے دعوے پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 77 فلسطینی شہید اور 345 زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امدادی مراکز اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق غذائی قلت سے مزید 10 افراد دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 327 ہوگئی ہے۔ شہدا میں 121 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 63 ہزار 371 ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 835 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے