اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںامریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کیلئے نئے مواقع پیدا کرے...

امریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 19فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف سے متعلقہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا پاکستانی برآمدات پر19 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی حکام کی متوازن اور دوراندیش حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں مسابقتی حیثیت فراہم کرتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیرف کی یہ سطح خاص طور پر ٹیکسٹائل جیسے اہم شعبے میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو سہارا دے گی، جوکہ ملکی برآمدی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے