پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان اسپورٹس بورڈ نے اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ...

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ کر دی

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کےلیے انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے، پی ایس بی نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 34ویں بورڈ اجلاس میں ’ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی‘ کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے مطابق قومی ایتھلیٹس کے لیے اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ روپےکر دی گئی، ایتھلیٹ کو سلور میڈل پر 2 کروڑ اور برانز حاصل کرنے پر ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔

پالیسی کے تحت ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ایک کروڑ 50 لاکھ، سلور میڈل پر 70 لاکھ اور برانز میڈل پر 50 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ کو 75 لاکھ کی انعامی رقم دی جائےگی، اس کے علاوہ اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ، ایشین چیمپئن شپ پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

پالیسی میں اسکواش کے مقابلوں میں برٹش اوپن یا مساوی ایونٹ جیتنے پر ایک کروڑ روپے کا انعام ملےگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے