پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

لاہور:

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

پریس کلب میں حقوقِ خلق پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ کسانوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جیے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کے لیے لگایا۔ کارپوریٹ فارمنگ کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زرداری گروپ، مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتیں آج کہاں ہے جو کسانوں کی بات کرتی تھیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے محنت کش کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔کسانوں کی زمین کو چھیننا ناانصافی ہے ۔ کارپوریٹ فارمنگ دراصل زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے سندھ کے کسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایک سیاسی جماعت بنانے جا رہا ہوں۔ روٹی کپڑا اور مکان کے بعد اب بجلی،گیس اور پانی کی بھی عوام کو ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے