کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراکِ عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے سنجیدہ، تعمیری اور اشتراک پر مبنی سیاسی ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔