جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںچمن تا کراچی ایکسپریس وے کیلئے 125 ارب روپے مختص، بلوچستان کی...

چمن تا کراچی ایکسپریس وے کیلئے 125 ارب روپے مختص، بلوچستان کی ترقی کیلئے اہم اقدامات جاری،جعفرخان مندوخیل

اسلام آباد،کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی اقدامات بلوچستان میں خوشحالی اور پسماندگی کے خاتمے کی نوید ہیں، صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری جام کمال خان سے ملاقات میں کیا، جس میں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران گورنر کو بتایا گیا کہ این 25 قومی شاہراہ چمن تا کراچی کو دو رویہ ایکسپریس وے بنانے کیلئے رواں سال 125 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور اگلے سال مزید 125 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، مہارتیں اور روزگار دے کر ترقی کی راہیں کھولی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کیلئے گیم چینجر ہے، قدرتی وسائل، قیمتی معدنیات اور اسٹریٹجک محل وقوع صوبے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم جامع حکمت عملی کے تحت بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے