بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ,پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افراد...

کوئٹہ,پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ:صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے