بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت...

پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے،آصف زرداری

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو علیحدہ ہوتے دیکھا،عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کے موقع پر کیا۔جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے
انہوں نے بھی اعلی معیار کا کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے دونوں ممالک کو علیحدہ ہوتے دیکھا لیکن آج کل کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں جان سکتی، کسی بھی طرح ہمیں اس درد کا مداوا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی، ہمیں دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرنا ہوگا، مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش دنیا میں ایک کامیاب ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کی طرح ڈھاکہ کو بھی وسائل سے نوازا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے