کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے پولیس تھانہ ہنہ کلی منگل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد عبدالسلام ولد عبداللہ اور عبدالنافع ولد عبداللہ جاں بحق جبکہ جانان، سیف الرحمن، سمیع اللہ، ذبیع اللہ، محمدآصف، نصیب اللہ اور جمیل احمد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔