بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر الزامات سراسر بے بنیاد ہیں حکومت ٹھوس...

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر الزامات سراسر بے بنیاد ہیں حکومت ٹھوس شواہد پیش کرے، میر طاہر بزنجو

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ودانشور میرطاہر بزنجو نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں،حکومت وقت اور سرکاری دانشوروں کی رائے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ غیر ملکی پراکسی اور ایجنٹ ہے ہمارے ملک میں غداروں اور غیر ملکی ایجنٹوں کی ایک لمبی فہرست ہے،جس میں فاطمہ جناح بھی شامل ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے تو پوری نیشنل عوامی پارٹی کی لیڈر شپ پر غداری کا مقدمہ چلایا اور 4 سال جیل میں رکھا لیکن ان کی حکومت ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکی،
فاطمہ جناح کا قصور صرف یہ تھا کہ جنرل ایوب خان کے خلاف صدارتی الیکشن لڑنے کی جرات کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا بھی سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے زوروشور سے آواز اٹھاتی رہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت کے پاس ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے غیر ایجنٹ اور پراکسی ہونے کے ٹھوس ثبوت اور شوائد موجود ہیں تو قوم کے سامنے پیش کرے ورنہ کنٹرول میڈیا اور لفافہ دانشوروں کی باتوں پر کم ازکم بلوچستان میں کوئی یقین نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پاکستان میں کوئی ہمیں بتائے اور سمجھائے کہ کیا دہشت گردوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے حکمران بلوچستان میں امن وسکون چاہتے ہیں تو وہ عقل و بصیرت اور حق و انصاف سے کام لیں کیونکہ بلوچستان کے مسئلہ کا فوجی وعسکری حل نہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے