کوئٹہ:مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ناقابل برداشت، کاروبار ٹھپ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، کیسکو حکام عوام دشمن پالیسی ترک کر کے عوام اور تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کریں، یہ بات انہوں کے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھادیا گیا ہے، روزانہ 16 گھنٹے اور اس سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ اب معمول بن چکی ہیں، جس کی وجہ کاروبار مکمل ٹھپ، عوام شدید ازیت میں مبتلا ہے
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی متعدد بار بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اور عوامی مسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کرچکے، مگر کوئی سننے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کررہا ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلوں معاملات سمیت کاروبار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہیں جبکہ حکومت کو عوام اور تاجروں کی مشکلات اور تکالیف کا زرہ برابر بھی احساس نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، مہنگے بلوں اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دھبے ہوئے ہے اوپر سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کئی کئی گھنٹے بجلی بندش بدترین ظلم کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت موسم گرما سے قبل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور عوام اور تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کی جائے۔