منگل, اگست 5, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںیہ عدالت حکومت کو سہولت دے رہی ہے، انصاف کی توقع نہیں،...

یہ عدالت حکومت کو سہولت دے رہی ہے، انصاف کی توقع نہیں، ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا کی عدالت نمبر ون پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ججز حکومت اور ریاست کو خوش کرنے میں مصروف ہیں، اور انہوں نے حکومت کو جتنی سہولت دی ہے، وہ کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس عدالت پر اب اعتبار نہیں رہا، کیونکہ میرے مکلین مہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی، بیبرگ اور شاہ جی دو ماہ سے جیل میں ہیں، جنہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، لیکن اب حکومت ان کے خلاف جعلی ایف آئی آرز پیش کر رہی ہے۔ساجد ترین نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت کو منتقل کیا جائے، میں اس ڈرامے کا حصہ نہیں بننا چاہتا جہاں حکومت کو سہولت دینے کے لیے عدالت سب کچھ کر رہی ہے۔
عدالت کی جانب سے توہین عدالت کے نوٹس پر انہوں نے کہا: "جلدی کرو، ہمارا کیس صاف ہے۔”انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں ججز اپنی سی وی تیار کر رہے ہیں اور اگر عدالت انصاف نہیں دے سکتی تو یہاں موجود ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ساجد ترین نے واضح کیا کہ یہ معاملہ اب بلوچستان کے عوام تک پہنچے گا کیونکہ بنچ نے سمجھوتہ کر لیا ہے اور مہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر کے خلاف فیصلہ دینے کا ذہن بنا چکا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے