جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبھارت عالمی دہشت گرد ثابت ہوچکا، شہریوں پر حملہ انسانیت سوز جرم...

بھارت عالمی دہشت گرد ثابت ہوچکا، شہریوں پر حملہ انسانیت سوز جرم ہے, میر عبید گورگیج

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر عبید گورگیج نے بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ رات نہتے شہریوں پر بلا اشتعال حملے کو کھلی ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین، انسانی اقدار اور جنگی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد ریاست بن چکا ہے۔میر عبید گورگیج نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں پر حملہ دراصل پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھنانی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو ہمیشہ امن و مذاکرات کی بات کرتا ہے، مگر اس کا مطلب ہرگز کمزوری نہیں۔
پاکستانی افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتی ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں کا فوری نوٹس لیں، کیونکہ خاموشی جنوبی ایشیا میں تباہ کن تصادم کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ بلوچستان کے عوام وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور اپنے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر بھارت کے جرائم کو مثر انداز میں بے نقاب کرے اور پوری قوم کو ایک مضبوط پیغام دے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے