اتوار, نومبر 29, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اپوزیشن لیڈر کو اتحادی حکومت میں پہلے...

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اپوزیشن لیڈر کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپوزیشن لیڈر گادی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش کردی۔ 

اسرائیل میں انتخابات کے بعد نئے حکومت کے قیام کے لیے ڈیڈلاک تاحال ختم نا ہوسکا اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اپوزیشن لیڈر گادی آئزنکوٹ آج ملاقات کریں گے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز  اپوزیشن لیڈر کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ خود متبادل وزیراعظم ہوں گے۔

واضح رہے 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات میں حکومتی اور اپوزیشن اتحاد میں سے کوئی بھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا جبکہ عرب جماعتیں کنگ میکر بن گئی تھیں۔

بعد ازاں اسرائیلی صدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد  اپوزیشن لیڈر گادی آئزنکوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی اور حکومت سازی کےلیے آئزنکوٹ کے پاس اب 20 دسمبر تک کی مہلت ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!