دالبندین:دالبندین میں لیویز فورس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات دوران گشت ڈھڈر کے علاقے میں ایک مشکوک ٹانگو پک اپ گاڑی کو روکا گیا، جس کی تلاشی میں 65 پسٹل، 4 آٹومیٹک کلاشنکوف اور 4380 راونڈز برآمد ہوئے۔لیویز فورس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ نے بتایا کہ علاقے میں غیر قانونی اسلحے کی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے گشت اور چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔