کوئٹہ:بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے ایف ایس سی)کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چئیرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق، صوبے بھر میں 22 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایات پر اب ان امتحانات کا آغاز 2 مئی 2025 سے ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں، طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں، مزید معلومات کے لیے چیئرمین آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔