بدھ, نومبر 11, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ حکومت...

سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف پینلز کے امیدواروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ملاقات کرنے والوں میں شاہین پینل کے امیدوار کامریڈ یونس زہری، انصاف پینل کے امیدوار محمد ایوب زہری اور چاند پینل کے امیدوار دلاور رئیسانی کی قیادت میں امیدوار اور پینلز کے حامی شامل تھے۔ اس موقع پر سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے مسائل، حقوق اور اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان حکومت سرکاری ملازمین کو ان کے حقوق اور وسائل کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ جمہوری نظام میں ٹریڈ یونینز کا اہم کردار ہے اور صوبائی حکومت انہیں دائرہ کار میں رہتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری کو فعال اور بہتر بنانے میں سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے۔ ملازمین کو چاہیے کہ سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں، کیونکہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے شہری اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ آتے ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ سائلین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!