پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت 5 پولیس اہلکاروں کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیے گئے اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں 5 اور 7 نومبر کو دو اہلکاروں کو دل کا دورہ پڑا تھا، دل کا دورہ پڑنے کے باعث دونوں اہلکار سمیع اللّٰہ اور مرزا خان انتقال کرگئے۔
ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں ناقص خوراک یا فوڈ پوائزننگ کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

