کوئٹہ/پشاور:سابق وزیراعلی بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، صوبوں کے درمیان بھائی چارے، قومی یکجہتی، عوامی مسائل اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مثر اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط وفاق ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کے تمام صوبے ملک کے اہم اور مضبوط ستون ہیں اور ہر صوبے کی ترقی دراصل پاکستان کی مجموعی ترقی ہے میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو بلوچستان ہے اور بلوچستان پاکستان ہے۔ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے اور صوبے کے عوام نے ہمیشہ ملک کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو قومی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کسی ایک صوبے یا ایک جماعت کے لیے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے تمام سیاسی قوتوں، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور عوام کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی مفاد کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ملاقات میں صوبوں کے درمیان روابط اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کے درمیان باہمی تعاون، عوامی روابط اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے سے قومی یکجہتی مزید مستحکم ہوگی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبے اپنے اپنے مسائل اور چیلنجز رکھتے ہیں، تاہم ان مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت، امن و امان اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے حکومتوں کو مثر اقدامات اٹھانے چاہئیں اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، صوبوں کے درمیان باہمی روابط، سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک کی مضبوطی اور ترقی کے لیے تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہوگا دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت، آئین، وفاقی اکائیوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور عوامی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور ملک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کو مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ملاقات کے اختتام پر میر عبدالقدوس بزنجو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی، صوبوں کے درمیان بھائی چارے، باہمی احترام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھا جائے گا، جبکہ ملک کے وسیع تر مفاد اور مضبوط وفاق کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

