ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: جیل میں قیدیوں کو مرغی و بریانی کھلانے کا فیصلہ

بلوچستان: جیل میں قیدیوں کو مرغی و بریانی کھلانے کا فیصلہ

 بلوچستان حکومت نے محکمۂ جیل میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا۔

محکمۂ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کے 130 سالہ پرانے قانون میں تبدیلی ہو گی۔

حکام نے کہا ہے کہ کھانے کے مینو میں بہتری لا کر اسے متوازن اور غذائیت سے بھرپور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمۂ جیل حکام کے مطابق بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں کو کھانے میں مرغی اور بریانی بھی ملے گی، گوشت اور چینی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ اصلاحات وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!