بدھ, اکتوبر 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،سکیورٹی...

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،سکیورٹی ذرائع

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے پلانتک میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 4 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد عوام کو لوٹنے، اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!