بدھ, اکتوبر 14, 2026
ہوماہم خبریں'یہ ہیں ہمارے وزیر دفاع': خواجہ آصف کو غیر سنجیدہ پوسٹ شیئر...

‘یہ ہیں ہمارے وزیر دفاع’: خواجہ آصف کو غیر سنجیدہ پوسٹ شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ملک کو درپیش سنگین اندرونی بحرانوں اور سیکیورٹی چیلنجز کے دوران سوشل میڈیا پر ایک پہیلی شیئر کرنے پر آن لائن صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب جنوبی ایشیا سے منسلک ایک نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آنجہانی ہالی ووڈ اداکارہ میرلن مُنرو سے متعلق اے آئی سے بنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں صارفین کو یہ تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا کہ تصویر میں ایسا کیا ہے جو اس زمانے سے تعلق نہیں رکھتا۔

اس پوسٹ پر وزیر دفاع نے صرف ’واچ‘ کا لفظ تبصرے کے طور پر تحریر کیا اور ساتھ میں ایک ایموجی بھی شیئر کی۔

سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے وزیر دفاع کے اس عمل کو غیر پیشہ ورانہ اور موجودہ قومی حالات سے یکسر لاتعلق قرار دیا۔

تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ”اتنی افراتفری کے دوران ہمارے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے پاس پہیلیوں میں چھپی چیزیں ڈھونڈنے کا وقت موجود ہے“۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ”پاکستان کے وزیر دفاع اپنے عوامی رابطوں میں پیشہ ورانہ مہارت اور سفارتی آداب کو برقرار رکھنے میں کیوں ناکام ہو رہے ہیں؟ اگر وہ اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایک الگ اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہیے۔ سرکاری مواصلات ایک مختلف معیار کا تقاضا کرتے ہیں۔“

ایک اور صارف نے لکھا کہ ”اسلام جمہوریہ پاکستان کے وزیر دفاع ہنی ٹریپ کی ایک اور ہی سطح پر ہیں“۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”یہ ٹویٹ ان کی ٹائم لائن پر کیوں نمودار ہوا؟ یہ مان بھی لیا جائے کہ ایسا ہوا، تو وہ کس ذہنی حالت میں تھے کہ انہوں نے اسکرول کرنا بند کر دیا اور نہ صرف اس پوسٹ کے ساتھ انگیج کیا بلکہ ایک ٹویٹ کا حوالہ دے کر ’واچ‘ لکھنے کا فیصلہ کیا“۔

صحافی علی عارف نے بھی خواجہ آصف کے ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ”تو یہ ہیں ہمارے وزیرِ دفاع، کمال“۔

عوامی حلقوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ردعمل میں نشاندہی کی گئی کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو تفریحی یا پزل گیمز کی بجائے ملکی امور اور سیکیورٹی خدشات پر توجہ دینی چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!