منگل, اکتوبر 13, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںآذربائیجان: اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے، 37 افراد گرفتار

آذربائیجان: اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے، 37 افراد گرفتار

آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ العمل ہونے کے بعد یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے باعث طالبات کو کلاسوں میں داخلے سے روکنے، خواتین اساتذہ سے دوپٹے اتارنے کے مطالبات اور احتجاجی مظاہروں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسکولوں کے نئے یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاج کے دوران حکام نے 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو کے ضلع قرہ داغ میں مظاہرین نے ایک اسکول کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی، جبکہ ضلع یاسامال میں ایک اسکول کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ دونوں واقعات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کی حکومت نے 21 ستمبر کو اسکول یونیفارم سے متعلق نئے قواعد کی منظوری دی تھی۔ ان قواعد کے تحت طلبہ کو ایسے لباس میں کلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے جو تعلیم کی سیکولر نوعیت سے متصادم ہو یا اسکولوں کے لباس سے متعلق ضابطے کی یکسانیت کو متاثر کرے۔

6 اکتوبر سے یہی تقاضے اساتذہ کے لباس پر بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!