خضدار میں قومی شاہراہ پر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں، ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق باغبانہ سے ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

