منگل, اکتوبر 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے،بلوچستان کی ترقی اور...

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے،بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبید اللہ گورگیج

کوئٹہ (این این آئی) رکن بلوچستان اسمبلی و پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبید اللہ گورگیج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور عوام کی فلاح و بہبود، بلوچستان کی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سردار عبید اللہ گورگیج نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، جمہوریت اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے۔بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ صوبے کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!