وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ٹیم ورک مثالی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، میں نے کہا یہ نیا پاکستان نہیں، نئی ٹیم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے ذکر کے بغیر یہ کامیابیاں ادھوری ہیں، وہ پوری کوشش میں بہترین ساتھی رہے، دعا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں ایکسپورٹ پر مبنی نمو دکھانا ہو گی، 60 سال میں سبسڈی اور ٹیرف دیوار ناکام رہی، بجٹ میں دی گئی مراعات کے نتائج آ رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں بڑے بینکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں، بڑے بینکوں نے ریفارمز کی کوشش کو سراہا، بجٹ میں 2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے گئے، چیئرمین نیب کا شکریہ کھربوں روپے کی زمینیں واہ گزار کرائیں۔

