جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںدنیاوی شیطانوں سے مقابلے کیلئے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے: مجتبی...

دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کیلئے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے: مجتبی خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران میں سالانہ نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ نماز جہاد اور فتح کے دوران امید اور خدا پر توکل کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم اور خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ اللّٰہ تعالی سے براہِ راست رابطے کی ڈور ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ نماز قائم کرنا فتح کے حصول میں خصوصی کردار رکھتا ہے، ایرانی قوم کو درپیش موجودہ مشکلات سے نمٹنے کی جدوجہد میں نماز کامیابی کی کنجی ہے۔

مجتبی خامنہ ای نے نوجوانوں کو نماز کی ترغیب دینے اور معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!