منگل, ستمبر 29, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ، علاقے میں خوف...

مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ، علاقے میں خوف وہراس

مستونگ میں قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب نامعلوم افراد نے ہوٹل کو مبینہ طور پر بارودی مواد سے اڑا دیا،دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ساتھ موجود ایک دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکے سےقریبی ٹیوب ویلوں کی تقریباً 250 سولر پلیٹس بھی ناکارہ ہوگئیں،واقعے کے بعد علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!